اہم خبریں

منشیات فروشوں سے مبینہ روابط کا الزام ، لیڈی سب انسپکٹر معطل

دادو (اے بی این نیوز) سندھ پولیس نے منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے مبینہ روابط کے الزام میں لیڈی سب انسپکٹر بے نظیر جمالی کو معطل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ سی آئی اے ڈسٹرکٹ دادو، حیدرآباد رینج میں انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

محکمہ پولیس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر جمالی کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے کراچی کے ساؤتھ زون میں واقع “بی کمپنی” PHQ گارڈن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔معطلی کے دوران وہ قواعد کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز کی حقدار رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام محکمہ پولیس میں احتساب اور بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ افسران و اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تاکہ ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
مزید پڑھیں :جوابی وار ،مریکا نے چین پر ٹیرف 125فیصد تک بڑھا دیا،باقی ممالک کیلئے ٹیرف 90 دن کیلئے معطل

متعلقہ خبریں