اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کل اڈیالہ ملاقات کی وضاحتیں دیتے رہے۔ پارلیمانی پارٹی نے بیرسٹر گوہر سے سخت سوالات کیے ۔ اراکین نے سوال کئے کہ جب بانی پی ٹی آئی کی بہنیں باہر تھیں تو آپ ملاقات کیلئے کیوں گئے ؟
چیئرمین کے اشارے پر 5 لوگ اڈیالہ جیل کے اندرگئے سیکرٹری جنرل باہر کیوں رہ گئے۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی کمیٹی میں ’’منظور نظر “ لفظ پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں پر شاہد خٹک اور شہریار آفریدی میں بھی تکرار ہو ئی۔
عمر ایوب نے شاہد خٹک اور شہریار آفریدی کی صلح کروا کے خاموش کروایا۔ پارلیمانی پارٹی میں بولنے کا موقع نہ دینے پر عمر بازئی نے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا۔ عامر ڈوگر نے بازئی کے شکوہ کو مذاق میں اڑا دیا اور آئندہ موقع دینے کا وعدہ کیا۔
پارلیمانی پارٹی میں سخت سوالات کے باعث بیرسٹر گوہر نے احتجاج میں بھی شرکت نہ کی۔ زرتاج گل ،عامر ڈوگر نے بیرسٹر گوہر کو منانے کی کوشش مگر بات نہ بنی۔ بیرسٹر گوہر عمر ایوب کی تقریر سے پہلے ایوان چھوڑ کر چلے گئے ۔
شیر افضل مروت ، عاطف خان نے بھی احتجاج میں شرکت نہ کی ۔ شیر افضل مروت پارلیمنٹ کے احاطے میں کیے گیے احتجاج پر جملے کستے رہے۔
مزید پڑھیں :تین سال پہلے آج کے دن رجیم چینج آپریشن لایا گیا،عمران خان صرف ایک ڈائری اٹھا کر اپنے گھر چلے گئے،عمرایوب
