اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کااجلاس۔ اجلاس میں برآمدات میں اضافےپرمشاورت وتجاویزپیش کی گئیں۔ اجلاس کےشرکاکاحکومتی اقدامات پراظہاراطمیان کیا گیا۔
پاکستان کی معاشی ترقی کیلئےبرآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کی کمی کاسہرامعاشی ٹیم کوجاتاہے۔ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات اوران کوقائل کیاجائے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی سےصنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی۔ پیداواری لاگت کم ہونےسےاضافی پیداوار،برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پرمسابقت ممکن ہوسکےگی۔ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صنعتی ترقی سےملک میں روزگارکےمواقع بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں :تین سال پہلے آج کے دن رجیم چینج آپریشن لایا گیا،عمران خان صرف ایک ڈائری اٹھا کر اپنے گھر چلے گئے،عمرایوب
