اہم خبریں

مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پی ٹی آئی نے حد سے تجاوز کیا تو گرفتاریاں ہوں گی، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )رانا ثنا اللہ نےانتباہ دیا کہ ہم نہیں چاہتے کہ 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ ہوں، پی ٹی آئی نے حد سے تجاوز کیا تو گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب بھی مخالف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تاہم سیاسی مسائل کا حل اسی وقت نکلے گا جب سب مل کر بیٹھیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم 2011 سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر معاملات پر بات کریں گی تو اسٹیبلشمنٹ نہیں روکے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، اگر ایسا ہوتا تو آپ انہیں 24 میں سے 22 گھنٹے ٹی وی پر دیکھتے، جنرل مشرف کا اپنا سیاسی ایجنڈا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی کسی سے ملنا چاہیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، باہر سے آنے والے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی ہوگی، ذمہ داروں کو اس کا علم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے فیصلے سے معاملہ بگڑ گیا، حالانکہ اس سے پہلے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان لڑائی ہو چکی تھی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں پر جا کر مذاکرات کی پیشکش کی تاہم اس پیشکش کا ردعمل سب کو معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے باہر کا راستہ مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے، جب تک سب ایک میز پر نہیں بیٹھیں گے، معاملات حل نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں :غیرمتعلقہ افرادکی عمران خان سےملاقات کرا ئی گئی،طےہواتھاسلمان اکرم جولسٹ دیں گے وہی ملاقات کریں گے،شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں