اہم خبریں

غیرمتعلقہ افرادکی عمران خان سےملاقات کرا ئی گئی،طےہواتھاسلمان اکرم جولسٹ دیں گے وہی ملاقات کریں گے،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عدالت کےحکم کےباوجودبانی کو فیملی سےملنےنہیں دیاجارہا۔
یہ نہیں ہوسکتاعلیمہ خان اکیلےدھرنادیں پارٹی ان کیساتھ کھڑی ہے۔ یہ کیسےہوسکتاہےبانی پی ٹی آئی کی فیملی کواکیلےچھوڑ دیاجائے۔ سلمان اکرم راجہ کودوسری باربانی سےملاقات نہیں کرنےدی گئی۔
طےہواتھامنظم طریقےسےپارٹی فیصلے کرناہوں گے۔ آج ہم نےکارکنوں کوکال نہیں دی تھی۔ فیصلہ ہواجوپارٹی کیخلاف بات کرےگااس کوشوکازجاری کیاجائےگا۔ بانی پی ٹی آئی نےکبھی اپنی ذات کیلئےکچھ نہیں مانگا۔
بطورسیاسی جماعت احتجاج ہمارابنیادی آئینی حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ہمارااحتجاج جاری رہےگا۔ آج احتجاج کی کال نہیں دی تھی ایم این ایزاظہاریکجہتی کیلئےخودپہنچے۔
طےہواتھاسلمان اکرم جولسٹ دیں گے وہی ملاقات کریں گے۔
جیل حکام نےغیرمتعلقہ افرادکی بانی سےملاقات کرادی۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اورجماعت کاایک ہی موقف ہے۔ جہاں حکومت ہوتی ہےوہاں اختلافات بھی ہوتےہیں۔

سینئررہنمامحمدزبیرنے کہا کہ سمجھتاہوں سیاسی عمل کو جاری رہناچاہیے۔ پی ٹی آئی کابطورپارٹی سٹرکچرختم ہوچکاہے۔ بانی پی ٹی آئی،شاہ محمودقریشی سمیت سینئرقیادت پابندسلاسل ہے۔
جمہوریت کومضبوط کرناہےتومیثاق جمہوریت پرچلناپڑےگا۔ سیاستدان پاورپالیٹکس کیلئےاپنےنظرئیےکوچھوڑ دیتےہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹومعافی مانگ لیتےتوآج ان کاوہ مقام نہ ہوتا۔
نوازشریف نےیہ نہیں کہاتھامیرےکیسزختم کیےجائیں۔
نوازشریف نے کہاتھاہمارےراستےسےہٹ جائیں ہم جانیں اورپی ٹی آ۔ اگرمسلم لیگ(ن)نےاپنانظریہ تبدیل کرناتھاتو2016میں جیلیں کیوں کاٹیں۔ پارٹی ورکرز کوکیوں نظرئیےکےساتھ کھڑےرہنےکی تلقین کرتےرہے۔

مزید پڑھیں :اعظم سواتی کوملک کی خاطرمذاکرات کی اجازت دی ،عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کوبیان بازی سےسختی سے روکدیا

متعلقہ خبریں