اہم خبریں

آصف علی زرداری نے سندھ کے پانی پر سمجھوتہ کیا ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (اے بی این نیوز )زرداری نے سندھ کے پانی پر سمجھوتہ کیا ہے۔اب جب سندھ کے عوام نے ردعمل دیا تو وہ مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ زرداری نے سندھ کے پانی پر سمجھوتہ کیا ہے، زرداری نے وفاق اور ن لیگ سے مفاہمت کی ہے، ہماری پارٹی میں سب متحد ہیں، اندرونی معاملہ ملکی مسئلہ ہے۔ جے یو آئی فضل الرحمان سے رابطے ہوئے ہیں، ہماری پارٹی میں سب متحد ہیں، اندرونی معاملہ ملکی مسئلہ ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ کسی کے پیٹ میں درد نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کے بانی سے 3 ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی، پاکستان میں آئین کا احترام ہونا چاہیے، ہم جمہوریت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ریاست کا آلہ کار ہے، بلوچستان میں حالات ٹھیک نہیں، طاقت سے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

زرداری نے سندھ کے پانی پر سمجھوتہ کیا، زرداری نے وفاق اور ن لیگ سے مفاہمت کی، اب جب سندھ کے عوام نے ردعمل دیا ہے تو وہ مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے بھی پارٹیاں آئین پاکستان کے تحفظ کی تحریک میں شامل ہو رہی ہیں، ہمارا احتجاج اور کنونشن جاری رہے گا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے، یہاں سب کا اپنا نظریہ ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کو نہیں معلوم کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر کیا ہوتا ہے، پارٹی کے اندر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ ہر کوئی ہمارا دل اور روح ہے، ہماری روح کا ٹکڑا ہے۔

مزید پڑھیں :سیاسی عمل کوآگےبڑھانےمیں سب سےبڑی رکاوٹ عمران خان خودہیں، راناثنااللہ

متعلقہ خبریں