اہم خبریں

سیاسی عمل کوآگےبڑھانےمیں سب سےبڑی رکاوٹ عمران خان خودہیں، راناثنااللہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز )مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ سناہےعمران خان سےاعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات ہوئی۔ امریکی ڈاکٹروں اورکاروباری حضرات کی شایدملاقات ہوئی ہو۔ عمران خان پرجتنی بھی مشکلات ہیں ان کی اپنی پیداکردہ ہیں۔
امریکاکی طرف سےعمران خان کی رہائی کاکوئی دباؤنہیں۔ 9مئی واقعہ کےبعدبانی پی ٹی آئی کومعاملہ ٹھنڈاکرناچاہیےتھا۔ گڑھاجب کسی کیلئےکھودہ جائےتواس میں خودہی گرجاتاہے۔ اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ
پی ٹی آئی سوشل میڈیابریگیڈہی ان کےگلےپڑگیا۔ آج پی ٹی آئی خودگالم گلوچ بریگیڈکی زد میں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاتھاپہلےصدق دل سے9مئی واقعہ پرمعافی مانگی جائے۔
سیاسی عمل کوآگےبڑھانےمیں سب سےبڑی رکاوٹ بانی پی ٹی آئی خودہیں۔
سیاسی عمل کوہمیشہ بانی پی ٹی آئی نےخودنقصان پہنچایا۔ ایساسیاستدان جس کوعوامی پذیرائی حاصل ہوپھربھی سیاسی عمل کو نہیں مانتا۔ اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کہاں کاسیاسی عمل ہے؟راناثنااللہ
اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات سیاسی عمل کےمنافی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ بانی پی ٹی آئی سےمذاکرات نہیں کرےگی۔ عمران خان کاطرزعمل ایساہے جس پراسٹیبلشمنٹ ٹرسٹ نہیں کرےگی۔ بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی طرزعمل تبدیل کرنا ہوگا،
پیپلزپارٹی سندھ میں کینالزکےمسئلے پربات نہ کرےتوکیاکرےگی۔ مسئلہ ایک کینال کانہیں6کینالزکاہے۔ میں پیپلزپارٹی کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرناچاہتا۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیانےہرحدکوکراس کرلیا،ہارڈسٹیٹ کوئی لفظ نہیں ریاست کارویہ عوام کیساتھ نرم ہوناچاہیے۔ چیزوں کوریگولیٹ کرنااوراپنےدائرہ کارمیں رکھناضروری ہے۔ نوازشریف پاکستان سےاپنی سیاست کوجاری رکھیں گے۔ نوازشریف کالندن میں چیک اپ ڈیو ہےجب ڈاکٹربلائیں گےچلےجائیں گے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں پچھلے2سال سےسازشیں چل رہی ہیں۔ میرٹ پامال ہونےسےہرشخص شارٹ کٹ ڈھونڈتاہے۔ پارٹی کی سینئرقیادت کوغلط کوغلط کہناہوگا۔ بانی کوپارٹی کےاندرسینئرلوگوں کومشاورتی کمیٹی بنانی چاہیے۔
بیرسٹرگوہرکواپنارویہ اوراتھارٹی کوتبدیل کرناپڑےگا۔ سمجھتاہوں با نی پی ٹی آئی سےاس قسم کےفیصلے کرائےجارہےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کوپتہ نہیں ان کےبعدپارٹی کاکیاحشرہوگیا۔
ورکرزاورعوام کودیکھناچاہیے احتجاج میں کون شامل ہوتاہے؟
بطورچیئرمین بیرسٹرگوہرکوجب آوازاٹھانی چاہیے تھی تب نہیں اٹھائی۔ پی ٹی آئی اپنی فیصلہ سازی کی وجہ سےانتشارکاشکارہے۔ تحریک انصاف کےورکرکوعلیمہ خان پربھروسہ ہے۔
علیمہ خان کی شخصیت میں ایسی کشش ہےورکرزان کیلئےنکلیں گے۔
علیمہ خان اڈیالہ جیل کےباہرکیمپ لگاتی ہیں تواپناحق اداکردیں گے۔ پی ٹی آئی میں6سے7لوگ ایسے ہوں گےجنہوں نےمجھےبرابھلانہیں کہاہوگا۔ مجھےپسندکرنےوالےآوازنہیں اٹھائیں گے کیونکہ سازشی ناراض نہ ہوجائیں گے۔
ہمارےمینڈیٹ کوچھین کرسائیڈلائن کردیاگیا۔ اسٹیبشلمنٹ کیوں پی ٹی آئی پررحم کرےگی۔ سوشل میڈیاکےحوالےسےمیراموقف ہےان کارویہ ٹھیک ہوناچاہیے۔
حکمران چاہتےہیں بانی معافی بھی مانگےاوراس کوسزابھی دی جائے۔

مزید پڑھیں :نوازشریف کا پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں