اہم خبریں

فلسطینیوں کا خون پیا جا رہا ہے، مسلم حکمران خاموش ہیں،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بزدلی تاریخ کا سیاہ باب بنے گی۔ فلسطینیوں کا خون پیا جا رہا ہے، مسلم حکمران خاموش ہیں۔
امت مسلمہ کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی ضمانت ہے۔
فلسطین کی حمایت میں عالمی قوتوں کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ مسلمان حکمران فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔ فلسطین میں انسانی سانحہ ہے، مسلمان حکمرانوں کا کردار ناگزیر ہے۔
یہ وقت حکمرانوں کو جھنجھوڑنے کا ہے، ذمہ داری کا احساس بڑھاؤ۔فلسطین کی آزادی کا عزم کبھی کمزور نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں :بری سروس کی دوڑ ! ٹیلی نار سرفہرست، زونگ دوسرے نمبر پر، بھاری جرمانے ،یو فون کو 12 وارننگ لیٹر جاری

متعلقہ خبریں