اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) کوالٹی سروس ڈیلیوری میں ناکامی، پی ٹی اے کی موبائل فون کمپنیوں کیخلاف کارروائی ۔ قومی اسمبلی میں وزارت آئی ٹی کی طرف سےتحریری جواب جمع کرا دیا گیا۔
ٹیلی نار سرفہرست رہا، پی ٹی اے نے ٹیلی نار کو 20 وارننگ لیٹر جاری کیے۔ بری سروس فراہم کرنے پر دوسرے نمبرپر زونگ رہا ۔ زونگ کو 68 ملین سے زائد جرمانہ عائد کیا۔
زونگ سے 13 اعشاریہ 60 ملین جرمانہ وصول کیا گیا۔
بری سروس کی فراہمی پر یو فون کو 12 وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ۔ موبائل کمپنیوں نے پی ٹی اے میں 11 اپیلیں دائر کر دیں۔
مزید پڑھیں :عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مر حلہ،تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کس کس شہر میں کیا جائیگا،شیڈول آگیا،تفصیل جا نئے
