اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا کل سے آ غا ز۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے۔ ۔ آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات۔ وفاقی وزراء۔ سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز کی بھی شرکت متوقع۔ اعلیٰ سطحی امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا۔ فورم میں شر کت کے لیے عا لمی وفود کی آ مد کا سلسلہ جا ری ۔
وفا قی وزیر پٹر ولیم علی پرویز ملک نے کہا فورم کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنا ہے ۔ پاکستان میں بے پناہ معدنی ذخائر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں :صدر ٹر مپ کی ٹیرف پا لیسی کے اثرات، پا کستان سٹا ک ما رکیٹ کو بھی لے ڈوبے