اہم خبریں

پارٹی میں لوگوں کوعمران خان کی رہائی کی فکرنہیں، شیرافضل مروت

اسلام آباد ( اےبی این نیوز    ) شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھےآہستہ آہستہ پارٹی سے سائیڈلائن کیاگیا۔ مجھ پرہونےوالی تنقید گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ بانی پی ٹی آئی نےمجھےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین لگانےکی بات کی۔
2018میں پی ٹی آئی میں الیکٹیبلزآئے۔ بانی پی ٹی آئی اورکارکنوں کی گرفتاری نےجماعت کامورال بلندکیا۔ 9مئی کےبعدپی ٹی آئی کوسیاسی عروج حاصل ہوا۔ پی ٹی آئی میں لوگ روایتی ہتھکنڈےاستعمال کرتےہیں۔
پریس کانفرنس کرنےکےباوجودکئی لوگ پی ٹی آئی میں واپس آئے۔ الیکشن میں بہت سارےورکرزکوٹکٹس ملنےچاہئیےتھے۔ آج بھی80فیصدوہ لوگ پارلیمنٹ میں ہیں جوپہلےبھی موجودتھے۔
20فیصدلوگ پارلیمنٹ میں وہ ہیں جن کااثرورسوخ ہے۔
پارٹی میں لوگوں کوبانی پی ٹی آئی کی رہائی کی فکرنہیں۔ پارٹی میں جولوگ فرنٹ پر آکرکام کرتےہیں ان کیخلاف بات کی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نےکہالوگ آپ سےناراض ہیں آپ باتیں کرتےہیں۔
میں بانی پی ٹی آئی کےعلاوہ کسی کواپنالیڈرتسلیم نہیں کرتا۔ بانی کےذہن میں بٹھایاگیاانٹراپارٹی الیکشن کی بات میں نےکی تھی ۔ پی ٹی آئی میں آنےسےقبل بھی مجھےلوگ پہچانتےتھے۔
میں نےآج تک کبھی منافقت سےکام نہیں لیا۔
کچھ یوٹیوبرزنےمجھ پرالزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملاہواہوں۔ 9مئی کےبعدخوف کےسائےپارٹی پرچھائےہوئےتھے۔ اس آزمائشی دورمیں ہم نےجلوس نکالنےکی ہمت کی۔
پوچھناچاہتا ہوں اس دورمیں کیوں ان لوگوں نےکوشش نہیں کی۔
9مئی کےبعدسارےلیڈرچھپےہوئےتھےیہ اپنےحلقوں میں نہیں آتےتھے۔ 7دفعہ میرےگھرپرریڈاوراغواکرنےکی کوشش بھی کی گئی۔ میں عام وکیل کی طرح سوچتاتھاپارٹی میں میرٹ ہوگا۔
وہ لوگ میرےخلاف ہیں جنہیں کہاسوشل میڈیاپرسوچ سمجھ کربات کرنی چاہیے۔
ہمیں کبھی انتشارپسند اورکبھی دہشتگرد کہاگیا۔ سوشل میڈیانےسیاسی جماعتوں اوراداروں سےٹکراؤکی پالیسی کواپنایا۔ سوشل میڈیانےگالم گلوچ کےکلچرکوفروغ دیا۔ سوشل میڈیاکےایکشن کااثربانی پی ٹی آئی اورورکرزپرپڑتاتھا۔
سوشل میڈیاپرمسلسل جھوٹ بولاجاتاہے ڈالرزکمانےکی خاطرایساہورہاہے۔ بانی پی ٹی آئی جب رہا ہوں گےتویہ سلسلہ رک جائےگا۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیاکےایسےاقدامات سےبانی کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :اعظم سواتی نے نیا پنڈوڑا باکس کھول دیا،جانئے انکشافات سے بھر پور گفتگو

متعلقہ خبریں