اسلام آباد ( اےبی این نیوز )عمران خان کے کہنے پر آرمی چیف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، اعظم سواتی کا انکشاف۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا کے شیروں کی اپنی دنیا ہے کہ عمران خان مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 میں عمران خان نے مجھے بتایا کہ وہ آرمی چیف سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر انہوں نے اپنے استاد کے ذریعے آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مذاکرات کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
سوشل میڈیا کے شیروں کی اپنی دنیا ہے کہ خان صاحب مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ۔’عمران خان سے مشاورت کے بعد میں نے آرمی چیف کے استاد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جب کہ عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام ہو گئی۔’
اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ میں عارف علوی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا، جس پر انہوں نے کہا کہ کون کہاں سے رابطہ کر رہا ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ اگر ‘وہ’ بات کرنا چاہتے ہیں تو میں پہلے دن سے تیار ہوں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی میں اختلافات،تمام صورتحال عمران خان کےسامنے رکھوں گا،وہی فیصلہ کریں گے،بیرسٹرگوہر