اسلام آباد ( اےبی این نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب اقتدار حاصل کیا تو ملک میں ہرطرف تباہی تھی۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا۔
ملک میں کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوگی۔
کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ مہنگائی ڈیڑھ فیصد پر آجائے گی۔ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ملکر میں ملک میں امید کی کرن پیدا کی۔ سیاسی اختلافات ہوتے ہیں لیکن سیاستدانوں کاکام اختلاف ختم کرنا ہوتا ہے۔
کہا جارہا تھا ملک دیوالیہ ہوجائے گا،پی ٹی آئی والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی دور میں قومی سلامتی کی تین میٹنگز ہوئیں۔ سابق وزیراعظم نے کسی میٹنگ بھی شرکت نہیں کی ۔
قیدی نمبر804کہتاہےمجھےمیٹنگ میں لےکرجاؤ۔
اپنے دور میں کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی آج کہہ رہا ہے مجھےبلایا جائے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھابجلی اتنی سستی ہوجائےگی۔ نوازشریف جب آتا ہے ملک میں ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔
دہشتگردوں کےحملے جاری ہیں ہمارےجوان روزانہ شہیدہورہےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کوایسےلوگوں کی ضرورت ہےجنہیں کوئی نہ جانتاہوں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی میں اختلافات،تمام صورتحال عمران خان کےسامنے رکھوں گا،وہی فیصلہ کریں گے،بیرسٹرگوہر