اسلام آباد ( اےبی این نیوز ) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی اور جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا۔ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
مسلم لیگ ن نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا،بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کرملک کو نقصان پہنچایا۔ بانی پی ٹی آئی اور اس کی حکومت کا بوجھ ہم نے اٹھایا۔
ہماری حکومت نے سخت فیصلے کرکے ملکی معیشت کو استحکام دیا۔ آئی ایم ایف پاکستان کی معیشت کی بحالی کا اعتراف کررہی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کامستقبل کی سیاست میں کوئی کردارنہیں، وفاقی وزیرراناتنویر حسین