اہم خبریں

حربی طاقت کےبغیرہم کشمیرکوواپس حاصل نہیں کرسکتے،وزیراعظم آزادکشمیرچودھری انوارالحق

اسلام آباد ( اےبی این نیوز    ) وزیراعظم آزادکشمیرچودھری انوارالحق نے اےبی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کا2سال سپیکررہاکارکردگی مثالی رہی۔ آزادکشمیرمیں ہم نےترقیاتی کام کرائے۔
اقتدارایسےشخص کےہاتھ میں آجائےجوقانون نہ سمجھتاہوتوخرابی پیداہوتی ہے۔ہماراالمیہ یہ ہے ہم قانون سازی میں تاخیرکرتےہیں۔ حقوق آئین کےاندر رہ کرمانگے جائیں توکوئی مسئلہ نہیں۔
سوشل میڈیامیں بیٹھ کرلوگ پروپیگنڈاکرتےہیں۔
غیرملکی سپانسرشپ سمیت بہت سےعوامل اس میں ملوث ہیں۔ بھارت کےبھی اس مہم میں شامل ہونےکےثبوت ہیں۔ پاکستان کیخلاف ہونےوالی سازشوں کاقلع قمع کریں گے۔ نئےدورکےچیلنجزسےنمٹنےکیلئےآزادکشمیرمیں توجہ نہیں دی گئی۔
آزادکشمیرمیں رائےعامہ بن گئی اپوزیشن بھی ان کیساتھ شامل ہوگئی۔ حکومت نےاحتجاج سےنمٹنےکےبجائےافہام وتفہیم سےکام لیا۔ جن ممالک میں فوج کمزورہوئی ان کاحال دیکھ لیں کیاہوا۔
شام،لیبیا،فلسطین سمیت کئی ممالک اس کی مثال ہیں۔
حربی طاقت کےبغیرہم کشمیرکوواپس حاصل نہیں کرسکتے۔ آزادکشمیرہماری آزادی کابیس کیمپ ہے۔ پاکستان ہماری اخلاقی،سیاسی اورسفارتی مددکررہاہے۔ آزادکشمیرکاواحدسیاستدان ہوں جوبلامقابلہ وزیراعظم بنا۔ اب کوئی ایساعہدہ نہیں رہاجس کی مجھےکوئی طلب ہو۔ میرےکوئی ذاتی اخراجات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں :پی آئی اے کا قبل از حج اور بعد از حج آپریشن کب سے شروع ہوگا ، کب تک جاری رہے گا،جانئے

متعلقہ خبریں