اہم خبریں

پی ٹی آئی میں اختلافات،تمام صورتحال عمران خان کےسامنے رکھوں گا،وہی فیصلہ کریں گے،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد ( اےبی این نیوز    ) پی ٹی آئی قیادت کےاختلافات پر چیئرمین بیرسٹرگوہرعلی خان کا بیان سامنے آگیا ۔ بیرسٹرگوہر کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسے پریس کانفرنس سے قبل ملاقات میں ایک دوسرے کے خلاف بیانات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔
بیرسٹرگوہرعلی خان کےاسدقیصراورتیمورسلیم جھگڑاسےٹییلفونک رابطے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےاسدقیصراورتیمورسلیم جھگڑاکےتحفظات سنے۔ بیرسٹرگوہرعلی خان نےتینوں رہنماؤں کوایک دوسرےکیخلاف بیانات سےروک دیا۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ

عمران خان جیل میں ہیں،سب رہنماان کی رہائی اورپارٹی امورپرتوجہ دیں۔ تمام رہنماؤں کےتحفظات دورکروں گا،معاملات میڈیاکےبجائےپارٹی فورم میں رکھیں۔ علی امین گنڈاپورنےآج پریس کانفرنس سےقبل ملاقات کی تھی۔

آج علی امین گنڈاپور نےاپنی پریس کانفرنس میں اس حوالےسےکوئی بات نہیں کی۔ تمام صورتحال بانی پی ٹی آئی کےسامنے رکھوں گا،وہی فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں :پی آئی اے کا قبل از حج اور بعد از حج آپریشن کب سے شروع ہوگا ، کب تک جاری رہے گا،جانئے

متعلقہ خبریں