اہم خبریں

پی آئی اے کا قبل از حج اور بعد از حج آپریشن کب سے شروع ہوگا ، کب تک جاری رہے گا،جانئے

اسلام آباد ( اےبی این نیوز    )پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 29 اپریل سے شروع ہوگا جو یکم جون تک جاری رہے گا ۔ پی آئی اے مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی ۔
پی آئی اے اس سال 20ہزار سرکاری حج اسکیم اور 36 ہزار پراویٹ حج اسکیم کے ذریعے سفر کریں گے ۔ پی آئی اے 12 جون سے بعد از حج آپریشن شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا ۔
پی آئی اے حج آپریشن میں بوئینگ 777 اور ائیر بس تھری ٹونٹی طیارے آپریٹ کرے گی۔

قومی ائیرلائن کی جانب سے قبل از حج آپریشن تیار کر لیا گیا۔ پی آئی اے کا حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ حج آپریشن کے دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔

رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں :پی ایس ایل، ٹریفک ایڈوائزری جاری، جانئے کونسی سڑکیں کس وقت بند ہو نگی

متعلقہ خبریں