اسلام آباد ( اےبی این نیوز )سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ شمالی وزیرستان حسن خیل افغان سرحد سے خارجیوں نے دراندازی کی کوشش کی۔ ،آئی ایس پی آر کے مطابق
سیکیورٹی فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں 8خوارج ہلاک،4زخمی ہو ئے۔ پاکستان افغان عبوری حکومت سےمؤثربارڈرمینجمنٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ افغان عبوری حکومت بارڈر پر اپنی طرف کی ذمہ داریاں پوری کرے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش۔ محسن نقوی نے کہا کہ
سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کو ناکام بنایا۔ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ قوم دراندازی کرنے والے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں :کوئٹہ کی جانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان