لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں نئے کار واش سٹیشنز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب میں نئے کار سروس سٹیشنز بنانے پر مکمل پابندی ہوگی، اور پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ ماحولیات نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایک گاڑی دھونے میں 400 لیٹر پانی ضائع ہوتا ہے، جس سے پانی کی کمی مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ نئے کار واش سٹیشنز کی وجہ سے ماحولیاتی اور سماجی و اقتصادی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، اس لیے فوری طور پر پابندی کا نفاذ کیا گیا ہے۔