اہم خبریں

پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری آئی ہے، کیونکہ نیشنل سیونگز سنٹر 750 روپے والے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ قرعہ اندازی 15 اپریل کو صبح 10:00 بجے ہوگی، اور فاتحین کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 1.5 ملین روپے ہے، جبکہ دوسرے انعام کے تین امیدواروں کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ تیسرے انعام کے 1696 فاتحین کو 9300 روپے ملیں گے۔

یاد رہے کہ 750 روپے کے پرائز بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی جنوری 2025 میں ہوئی تھی، جس میں 1.5 ملین روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 271541 نے جیتا تھا۔

یہ پرائز بانڈ اسکیم عوامی فنڈز جمع کرنے اور شہریوں کو محفوظ سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں