اہم خبریں

افغان شہریوں کیخلاف آپریشن تیز،140 سے زائد کو حراست میں لیا گیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائیگا۔یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جبکہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی ہوگی۔
دریں اثنای پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی میپنگ شروع کردی گئی ہے، افغان باشندوں کی میپنگ کے لیے 90 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو فعال ہوگئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میپنگ سے پتا لگایا جائے گا کہ کس جگہ کتنے غیر قانونی افغان باشندے رہائش پذیر ہیں، افغان باشندوں کی میپنگ کے لیے 90 سے زیادہ ٹیمیں بنائی گئی ہیں، جن میں مختلف محکموں کے اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنیوالے ہیں

متعلقہ خبریں