اسلام آباد(اے بی این نیوز)رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد عدالتوں کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ پیر سے معمول کے مطابق کام کا آغاز کرے گی۔
اس سلسلے میں آئندہ ہفتے کےلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں مختلف سنگل اور ڈویژن بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔روسٹر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے 11 سنگل اور 5 ڈویژن بینچز دستیاب ہوں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا، جب کہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہوں گے، تاہم یہ بینچ 7 اپریل سے 11 اپریل تک دستیاب نہیں ہوگا کیونکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اس دوران دستیاب نہیں ہوں گی۔
مزید پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ،15 اشیاء مہنگی،10 سستی ،26 کی قیمتیں مستحکم رہیں