راولپنڈی(ملک عمران ) “اونچی دوکان پھیکا پکوان ” مشہور بیکر ی تہذہب کا مبینہ طور پر مضر صحت غیر معیاری اور باسی کیک کھا نے سے بچوں سمیت چھ افراد کی حالتبگڑ گئی ۔ چار بچے کئی گھنٹے ہسپتال میں زیر علاج رہے ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد دے کر متاثرین کی زندگیوں کو محفوظ بنایا ۔ بچوں کے والد نے بیکری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے،فوڈ اتھارٹی اور اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔روزنامہ اوصاف کو اس حوالے سے گارڈن ایونیو کے رہائشی احمد شیر اعوان نے بتایا کہ اس نے عید کے روز بحریہ ٹاؤن فیز07 جی ٹی روڈ تہذیب بیکری سے 2150 روپے کاکیک لیا جس کے بل کی رسید نمبر327787434234 ہے یہ کیک ہم نے اپنے گھر کے لیے لیا جو کہ بچوں نے کھایا ۔
کیک کھانے سے 16 سالہ عمار،23 سالہ زوہیب، 24 سالہ علی حمزہ اور ہماری تین بچیوں کی حالت خراب ہوگئی متاثرہ بچوں کو فوری طور پر فیز4 میں واقع ہے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین بچوں عمار،زوہیب اور ایک بچی کی حالت انتہائی خراب ہو گئی جس پر وہ کئی گھنٹے ہسپتال میں زیر علاج رہے ۔
جہاں ڈاکٹروں نے فورڈ پائزنگ کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچوں نے کچھ غلط چیز کھا لی ہے احمدشیر نے بتایا کے عید کے دن ہمارے بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اور پورا خاندان انتہائی کرب سے گزر رہاتھا اسی دوران ہم نے تہذیب بیکری سے رابطہ کیا کہ آپ کے کیک کی وجہ سے یہ سب ہو اجہاں سے حمزہ نامی شخص نے رابطہ کیا اور خود کو منیجر بتایا اور دو افراد کو گھر پر بھیج دیا جو باقی بچاہو ا کیک یہ کہہ کر اٹھا کر لے گئے کہ وہ لبیارٹری ٹیسٹ کروائیں گے اور ایک پیزابھی بھیج دیا۔
جس پر میں نے دوبارہ حمزہ سے رابطہ کیا کہ آپ نے اپنے سٹاف کے خلاف کیا ایکشن لیا لیکن موصوف کا رویہ انتہائی غیر مناسب تھاانہوں نے کہا کہ میرے بچوں اور خاندان پر عید کے دن جو گزری ہے اس پر پوری فیملی ابھی بھی اذیت اور تکلیف ہے۔ ہمارا مقصد کسی کے کاروبار کو نقصان پہنچانا نہیں ہے تاہم اصلاح و احوال ضروری ہے جس کے لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان کے خلاف ہر فورم پر جاؤں گا جس کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کاعمل مکمل کرلیا گیا ہے اور پہلے ہی ورکنگ ڈے میں قانونی چارہ جوئی کا عمل شروع کر دیا جائیگا۔
ڈی سی راولپنڈی،فورڈ اتھارٹی اور عدالت سے رجوع کیا جائیگا انہوں نے مزید بتایا کہ اب بچوں کی حالت بہتر ہے تاہم وہ ابھی بھی ٹروما میں ہیں اس حوالے سے تہذہب بیکری کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کرنے پر وہاں شفٹ منیجر فیضان نے موقف اختیار کیا کہ تہذیب بیکری صحت کے تمام اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی اشیاء تیار کرتی اور انہیں مارکیٹ میں سیل کے لیے لاتی ہے تہذیب کوالٹی اور کوانٹیٹی پر سمجھوتہ نہیں کرتی ہر کسٹمر ہمارے لیے بہت اہم ہوتا ہے احمد شیر اعوان کی شکایت پر فوری ایکشن لیا گی ااور کیک لبیارٹری بجھوا دیا گیا لیکن اسی دن یہی کیک میں نے اپنے گھر بھی بھیجا تھا احمد شیر کی کال آنے کے بعد میں نے اپنے گھر کال کی تو مجھے اہلیہ نے بتایا کہ وہ کیک تو ہم کا چکے ہیں ہمارے گھر میں ایسا کچھ نہیں ہوا اور اسی کے ساتھ (اسی فلیورکے دو درجن ) کیک فروخت ہوئے کسی سنگل پرسن کی بھی شکایت نہیں آئی احمد شیر اعوان کی طرف سے دوبارہ پیزامانگا گیا جو ان کے گھر پر ڈیلیورگیا انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ہر گاہگ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے یہ کسی صورت ممکن نہیں ہے کہ ہم کوالٹی پرکمپرو مائز کریں ان کے بچوں کو فوڈ پائزن کسی اور وجہ سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کےورکرزعمران خان کیلئےسب کچھ قربان کرنےکوتیارہیں، شاندانہ گلزار