اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) رہنماپی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنےحقوق کیلئےجدوجہدجاری رکھےگی۔ ہمارےلیےبانی پی ٹی آئی کاحکم معنی رکھتاہے۔ احتجاج میں جوشریک نہیں ہوگااس سےپارٹی عہدےواپس لےلیں گے۔
سلمان اکرم راجہ،شیرافضل مروت سمیت کئی لوگ میرےبعدپارٹی میں آئے۔ پارٹی کےتین چارلوگ احتجاج کیلئےنہیں نکلتےتوفرق نہیں پڑےگا۔ میں صرف اپنےحلقوں کےعوام کوجوابدہ ہوں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ے’ڈیبیٹ@8میں گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ
تمام پارٹی عہدیداران کوبانی پی ٹی آئی کےسامنےجوابدہ ہوناپڑےگا۔ میری ڈیوٹی اپنےحلقہ کےعوام کونکالناہےوہ ضرورکروں گی۔ ہم77سال سےمارکھارہےہیں لیکن اپنی جدوجہدنہیں چھوڑی۔
پیپلزپارٹی کوتوڑ کرذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی پرچڑھادیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی کےمعاملےمیں ایساکبھی نہیں ہوگا۔ یہ پاکستان پانی میں بہانےکیلئےنہیں بناتھا۔ پی ٹی آئی کےورکرزبانی کیلئےسب کچھ قربان کرنےکوتیارہیں۔ بانی پی ٹی آئی کسی کی حمایت کےبغیربھی بہت مضبوط ہیں۔ میرےحلقےکے10لاکھ لوگ بانی پی ٹی آئی کیلئےنکلیں گے۔
مزید پڑھیں :
