اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف ٹیم ورنس کرپشن کے تلخیصی جائزے اور بجٹ تجاویز کیلئے پاکستان پہنچ گئ،ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد اصلاحاتی استعداد کار اور بجٹ تجاویز پر مشاورت ہے۔
آئی ایم ایف ٹیم چار اپریل سے ایک ہفتہ تک پاکستان میں قیام کرے گی۔ ٹیم حکومتی حکام سے بات چیت کے زریعے مختلف امور پر مشاورت کرے گی۔ ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات بارے بات چیت کرے گا۔
آئندہ بجٹ میں اخراجات میں کمی، دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کا جائزہ ہوگا۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف ٹیم پاکستانی معاشی ٹیم کے حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔
مزید پڑھیں :حکومتی ڈیڈ لائن ختم، افغان شہریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، وسیع پیمانے پر گرفتاریاں،کیمپ منتقل