اہم خبریں

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ ،شہر قائد کے باسیوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )وفاقی حکومت کا مستقبل میں بجلی صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ ۔ بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کے تحت مستحق صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ وفاقی وزیر اویس لغاری کی بریفنگ ، انہوں نے کہا کہ

2027سے ٹارگٹڈ سبسڈی شروع کی جائے گی۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے ایک اور بڑا ریلیف متوقع ہے۔ کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان۔

بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔
ماہ فروری کے ایف سی اے کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر۔ نیپرا ایف سی اے کی درخواست پر سماعت کی تاریخ کا اعلان کرے گا ۔ اتھارٹی قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ سماعت کے بعد کرے گی۔

مزید پڑھیں :سکولوں کیلئے نئے اوقات کا ر کا اعلان کر دیا گیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں