اہم خبریں

2کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا 70 فیصد ڈسکاؤنٹ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر پاورڈویژن اویس لغاری کا بجلی کے ٹیرف میں کمی پر بیان آیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی حکومت وعدہ وفا کی طرف اہم اقدام ہے۔ پاور ڈویژن بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کررہا ہے۔
عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی۔ بجلی تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لاکر قیمتوں میں کمی کام کر رہے ہیں۔ 2کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا 70 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے۔
ان 2کروڑ صارفین کو 11.50روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے۔ ہمارے ان اقدامات سے صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلے گا۔

مزید پڑھیں :بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اعلان کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں،جانئے

متعلقہ خبریں