کراچی ( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مروٹ کینال کی تعمیر کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ جولائی میں کینال کی کچھ پروفائلنگ کی گئی تھی۔ جب منظوری ہی نہیں ملی تو کینال کیسے تعمیر ہوگا۔
سندھی چینلز کینالز کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی سندھ کے مفاد کیلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہے۔ ہماری سپورٹ کے بغیر حکومت گرجائےگی۔ اگر کینال بنے تو حکومت سے اپنی سپورٹ واپس لے لیں گے۔
آئین کہتا ہے کہ پانی کے معاملے پر صوبوں سے مشاورت ضروری ہے۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ کینال منصوبہ بند کرنے کا فوری اعلان کریں۔ اس سال گندم کی قیمت حکومت مقرر نہیں کر رہی، مارکیٹ میں فیصلہ ہوگا۔ حکومت سندھ کسانوں کو جائز قیمت دلانے کیلئے سکیم پر کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں :بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اعلان کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں،جانئے