پاکستانی شہریوں کو سویڈن کے شینگن ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت فنڈز کے ثبوت سمیت تمام تقاضے پورے کرنے ضروری ہیں۔ درخواست گزار کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ سویڈن میں اپنے قیام کے دوران اپنے اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سویڈن کے شینگن ویزا کے لیے درخواست دینے والے افراد کو اپنے بینک سے پچھلے چھ ماہ کا اسٹیٹمنٹ جمع کروانا ضروری ہوتا ہے، جس پر بینک کی مہر اور دستخط ہوں۔ ویزا کے تقاضوں کے مطابق، یورپ میں ایک سیاح کے لیے روزانہ قیام کا خرچہ 80 یورو ہوتا ہے۔
اگر درخواست گزار 90 دن تک سویڈن میں قیام کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنے بینک اکاؤنٹ میں کم از کم 7,200 یورو (جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 2.1 ملین روپے بنتے ہیں) رکھنا ضروری ہے۔ اس کے بغیر درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔
یورپ میں سیاحت کے لیے یہ ایک ضروری شرط ہے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ درخواست دہندہ سویڈن میں اپنے قیام کے دوران مالی طور پر خود کفیل ہے۔