صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
ڈاکٹر عاصم کے مطابق، صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے، اور ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق، صدر زرداری کو رات گئے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈاکٹروں نے بخار اور انفیکشن کے حوالے سے ٹیسٹ کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، صدر مملکت ابھی بھی کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی پر موجود ہیں۔