اہم خبریں

مقبول ترین سمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی

گزشتہ ہفتے کے مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی اے 56 ٹرینڈنگ سمارٹ فونز کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ تاہم، اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں ویوو اور ایپل آئی فون کے سمارٹ فونز نے بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔

ٹرینڈنگ سمارٹ فونز کی فہرست کے مطابق:

  1. سام سنگ گلیکسی اے 56
  2. شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا
  3. انفنکس نوٹ 50 پرو +
  4. سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا
  5. شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو (نئی انٹری)
  6. شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو
  7. سام سنگ گلیکسی اے 36
  8. سام سنگ گلیکسی اے 55
  9. ویوو ایکس 200 الٹرا (نئی انٹری)
  10. ایپل آئی فون 16 پرو میکس (نئی انٹری)

یہ فہرست اس بات کا غماز ہے کہ صارفین میں سام سنگ، شیاؤمی، ویوو اور ایپل جیسے برانڈز کی مانگ خاصی بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں