سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے ملاقات کی۔
یہ ملاقات تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، جس دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کی یہ ملاقات عمران خان سے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد ہوئی ہے۔
دوسری جانب، اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔