اہم خبریں

صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق اہم خبر آ گئی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق، صدر مملکت کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کے بخار اور انفیکشن میں بتدریج کمی آ رہی ہے، اور حالت میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ڈاکٹرز مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں، اور آج بھی ان کا مکمل چیک اپ اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق چند دنوں تک آرام کریں گے، اور جیسے ہی ان کی طبیعت مزید بہتر ہو گی، وہ اپنا دفتر دوبارہ سنبھال لیں گے۔

متعلقہ خبریں