اہم خبریں

پاک ،افغان سرحدی علاقے زلزلے سے لرزاٹھے ، عوام میں‌خوف وہراس پھیل گیا

ژوب(نیوزڈیسک)زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،آج بھی پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے ژوب اور دیگر پاک افغان سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

زلزلے کا مرکز ہندو کش علاقہ افغانستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بھارت کے وہ امیرترین مسلمان، جو بڑےٹائیکون کی کمائی کے برابر رقم عطیہ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں