اہم خبریں

عازمین حج ہو جائیں خبردار ! اہم خبر آ گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز): حج 2025 کے لیے تیاریوں کا آغاز، حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ کا انعقاد،حج 2025 کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اور وزارت مذہبی امور نے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی، گلزار سومرو کے مطابق، عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سندھ کے چھ اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں حج آگاہی اور تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

گلزار سومرو نے بتایا کہ 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، اور حاجی کیمپ کراچی میں 13 سے 21 اپریل تک مزید تربیتی سیشنز ہوں گے۔ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کے لیے 22 اپریل کو خصوصی تربیتی سیشن کا اہتمام کیا جائے گا۔

اسی دوران، وزارت مذہبی امور نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں اسلام آباد اور کراچی کے جناح ایئرپورٹس پر “روڈ ٹو مکہ” منصوبے کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ عازمین حج کے لیے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر دستیاب ہوگا، اور ان ایئرپورٹس سے روانہ ہونے والے عازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی ایمیگریشن عملے کو ایئرپورٹس پر جگہ اور ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تمام انتظامات بخوبی انجام دیے جا سکیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق، عازمین حج کو اس منصوبے کے تحت مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں