اہم خبریں

محکمہ موسمیات کی جانب سے بڑی خبر آگئی

کراچی (اے بی این نیوز): محکمہ موسمیات کا کراچی میں گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے چند دنوں تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق، آئندہ دنوں میں پاکستان کے بالائی اور شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم نمی کی کمی کے سبب درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوگی۔

انجم نذیر نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم اپریل، مئی اور جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرمی کی شدت کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو گا، جس سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا اور خشک سالی کا خطرہ کچھ کم ہو گا۔ تاہم، گلیشیئرز کے پگھلنے سے جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں