راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مغربی سرحد پر فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کی استحکام اور ترقی کے لیے دعا کی۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لیے جوانوں کی بے مثال خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے، کے پی میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
آرمی چیف نے جوانوں سے کہا، “آپ پوری بہادری اور عزم کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کر رہے ہیں۔ آپ کی قربانیاں اور محنت کامیابیوں کا باعث بنی ہیں، جو شہدا کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوئیں۔”