اہم خبریں

سینئر صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا

کراچی کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر صحافی فرحان ملک کو عید الفطر کے پہلے دن ملیر کورٹ پیش کیا گیا، جہاں انہیں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کیا گیا۔ فرحان ملک کی طرف سے وکیل بلال قریشی اور جبران ناصر عدالت میں موجود تھے۔

وکیل جبران ناصر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فرحان ملک کے خلاف درج کیے گئے پہلے مقدمے کی سماعت 3 اپریل کو ہوگی، جبکہ دوسرے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 7 اپریل کو ہو گی۔

یاد رہے کہ 20 مارچ 2025 کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز، فرحان ملک کو کراچی سے گرفتار کیا تھا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘رفتار’ نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی تھی کہ ایف آئی اے نے فرحان ملک کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر، شہزاد حیدر نے کو بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف تقریباً تین ماہ قبل انکوائری شروع کی گئی تھی۔ ان الزامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فرحان ملک نے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف متعدد پروگرامز کیے تھے، اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں