کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 19 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا، اور اس کے جھٹکے شام 4 بجکر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے۔