اہم خبریں

ملک کی سالمیت اوراستحکام کیلئےہمیں متحدہوناہوگا،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہبازشریفنےعیدالفطرکےموقع پرقوم کےنام پیغام میں کہا ہے کہ قوم کودل کی گہرائیوں سےعیدالفطرکی مبارکبادپیش کرتاہوں۔ یہ دن ہمیں خوشی،شکرگزاری،اخوت اورہمدردی کادرس دیتاہے۔
رمضان میں تقویٰ،صبراورقربانی کی جوتربیت ملی اسےجاری رکھیں۔ آج پاکستان کواندرونی اوربیرونی دشمنوں سےخطرات لاحق ہیں۔ ہمیں ہرقسم کی انتہاپسندی،نفرت اورفرقہ واریت سےبچناہوگا۔
ملک کی سالمیت اوراستحکام کیلئےہمیں متحدہوناہوگا۔
ملک کےخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔ معیشت،معاشرت اورقومی یکجہتی مستحکم کرناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں :اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو سیکیورٹی خدشات،عید الفطر کے موقع سیاسی سرگرمیاں محدود ، عوامی اجتماعات منسوخ

متعلقہ خبریں