ہری پور ( اے بی این نیوز ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سیاسی سرگرمیاں محدود کر دیں۔
عید الفطر کے موقع پر منعقد ہونے والے تمام پروگرام بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔
عمر ایوب نے اعلان کیا کہ عید الفطر کے موقع پر منعقد ہونے والے تمام پروگرام ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے عید کے موقع پر عوامی اجتماعات منعقد کرنے تھے تاہم سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انہیں منسوخ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں :چاند رات کو ٹارگٹ کلنگ،ایک اور مذہبی جماعت کے راہنما کو شہید کر دیا گیا