اہم خبریں

چاند رات کو ٹارگٹ کلنگ،ایک اور مذہبی جماعت کے راہنما کو شہید کر دیا گیا

کراچی ( اے بی این نیوز   ) کراچی میں ایک واقعہ کے دوران اہلسنت والجماعت لانڈھی کے صدر قاری عبدالرحمن جاں بحق ہوگئے۔مذہبی جماعت کے کارکنوں نے مقتول کی میت جناح اسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔
کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں اہل سنت والجماعت شیرپاؤ لانڈھی کے صدر قاری عبدالرحمن جاں بحق جب کہ ان کے والد اور ایک ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد نے دکان میں گھس کر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں قاری عبدالرحمن شدید زخمی ہوگیا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں اس کا والد گل رحمان اور ایک ساتھی شاکر شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہنے ہوئے تھے اور قاری عبدالرحمن کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

مذہبی جماعت کے کارکنوں نے مقتول کی لاش جناح اسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے جب کہ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں :ملک بھر کی مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات کار،جانئے کون سی مسجد میں کس وقت نماز ہو گی

متعلقہ خبریں