اہم خبریں

عیدالفطر اللہ کی طرف سے روزے کی محنت کا صلہ ہے، صدر آصف زرداری

لاہور ( اے بی این نیوز   ) صدر آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں عید الفطر کے موقع پر پوری قوم اور عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اللہ کی طرف سے روزے کی محنت کا صلہ ہے۔ رمضان ہمیں صبر، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کی برکات کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کرنا چاہیے، اصل خوشی اپنی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹنے میں ہے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ وافر مقدار میں ادا کرنا چاہیے، عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متحد رہنا چاہیے اور کشمیری عوام کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد آزادی عطا فرمائے۔صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔

مزید پڑھیں :عید اپنے پیاروں کے ساتھ کرنے کے لیے بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش،زائد کرایہ وصولنے والوں کی جیل یاترا

متعلقہ خبریں