اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عید اپنے پیاروں کے ساتھ کرنے کے لیے بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش۔ کرائے نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ان ایکشن۔
مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر 4 گاڑیوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف بس ٹرمینلز کے دورے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مسافروں سے ایک روپیہ بھی اضافی وصول کرنے والوں کی عید جیل میں ہوگی۔
اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس تمام اڈوں پر بلا تفریق کاروائیاں یقینی بنائیں۔
شہری زائد کرایہ مانگنے والے ٹرانسپورٹرز کی فی الفور نشاندہی کریں۔ تمام بس ٹرمینلز پر کرایہ نامہ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر کی مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات کار،جانئے کون سی مسجد میں کس وقت نماز ہو گی