اہم خبریں

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال ،تازہ اپ ڈیٹ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال ،ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 29 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 25 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 73 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 23 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک ہے۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 26 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 500 کوسک ہے۔ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1407.80 فٹ ہے۔
منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1078.80 فٹ ہے۔

چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 644.60 فٹ ہے۔ تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
مزید پڑھیں :عیدالفطر، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور سٹریٹ کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس، سخت کریک ڈاؤن، سیکیورٹی کا حتمی پلان جاری

متعلقہ خبریں