اہم خبریں

عیدالفطر، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور سٹریٹ کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس، سخت کریک ڈاؤن، سیکیورٹی کا حتمی پلان جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات، داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائمہو نگی۔

500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات، مری جانے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور سٹریٹ کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس، سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔
عوام سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید پڑھیں :کل عید ہو گی یا نہیں ، مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج

متعلقہ خبریں