لاہور (اے بی این نیوز )راناثنااللہ نے کہا ہے کہ احساس ہے کہ پیپلزپارٹی کی اس مسئلے پرسیاسی مجبوری ہے۔ سندھ میں کچھ قوتیں ایسی ہیں جوبغیردلیل کےپیپلزپارٹی اورفیڈریشن پر حملہ آورہیں۔
ایساثابت کرنےکی کوشش کی جارہی ہے جیسےسندھ کےحقوق پرکوئی حملہ ہورہاہے۔ قطعی طورپرایساکوئی منصوبہ نہیں بنائیں گےجس سےسندھ کانقصان ہو۔ سندھ میں کچھ عناصرذاتی اورسیاسی فائدےکیلئےپروپیگنڈےکررہےہیں۔
اس پروپیگنڈےکاسامناکرنااوراس کاتوڑکرناپیپلزپارٹی کی مجبوری ہے۔ ذاتی طورپرسمجھتاہوں پیپلزپارٹی نےنہروں پروہ موقف اپنایاجس پران عناصرکوموقع نہ ملے۔
مزید پڑھیں :امریکا میں مسافر اورجنگی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے
