اہم خبریں

کراچی کے شہریوں کیلئے نئے قوانین لاگو، خلاف ورزی کر نے پر بھاری جر مانے اور سخت سزائوں کے احکامات،جا نئے تفصیل

کراچی (اے بی این نیوز     ) شہرقائد میں بڑھتے ٹریفک حادثات کا معاملہ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ۔ کراچی:بھاری گاڑیوں میں سائیڈ ریلنگز ، جی پی ایس اور کیمرے لازمی قرار دے دیئے گئے۔
چھوٹی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں کسی بھی حادثےکی صورت میں ان کے ٹائروں میں پھنسنے سے بچ سکیں۔ آئل ٹینکرز میں بفر پلیٹس لگانا لازمی،ڈرائیورز کے ڈرگ اور فٹیک ٹیسٹ ہوں گے۔ جس سے نشے کی حالت میں یا غیرمعمولی طویل ڈرائیونگ سے شدید تھکاوٹ ہوچکی ہو ایسے ڈرائیوروں کی نشاندہی کی جاسکے۔
سڑکوں پر پانی گرانے والےٹینکرز کےخلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ موٹرسائیکل سواروں کےلیےہیلمٹ لازمی، چین کور، لائٹس اور واضح نمبر پلیٹس ضروری قرار۔ جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم،ریئر ویو کیم اور کیبن کیم نصب کرنا لازمی ہوگا۔
موٹرسائیکل سواروں کو بائیں جانب چلنے کی پابندی،خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بغیر کسی رعایت سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ر یڈ سگنل توڑنے اور غلط لین میں چلنےوالوں کی اے این پی آر کیمروں سے نگرانی ہوگی۔
ر فتار کی حد پر عملدرآمد کر انےکےلیے سپیڈ کیمرے نصب کیےجارہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی دوبارہ خلاف ورزی پر2500روپےاضافی جرمانہ عائد کیاجائےگا۔ ابتدائی طور پر پانچ بڑی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ فیصل، خلیق الزمان روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ اور راشد منہاس روڈ پر چنگچی رکشے ممنوع قرار۔ شہرمیں ٹریفک کی روانی اور حادثات میں کمی کےلیے مزید سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کیوں کی گئی ہیں؟

متعلقہ خبریں