اہم خبریں

عوام کیلئے عید سے قبل بہت بری خبر ، گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عید الفطر کے قریب گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گھی اور تیل کی قیمتوں میں 5 روپے سے 15 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اے برینڈ کافی لیٹر تیل 15 روپے اضافے کے بعد 615 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ اے برینڈ کافی کلو گھی 10 روپے مہنگا ہوکر 590 روپے سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔

اسی طرح، بی برینڈ کا تیل 490 روپے سے بڑھ کر 500 روپے تک دستیاب ہونے لگا ہے، اور بی برینڈ کا گھی بھی 10 روپے مہنگا ہو کر 500 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ قیمتوں میں اضافے نے عید کی خریداری کے دوران عوام کے بجٹ پر اضافی دباؤ ڈال دیا ہے۔

متعلقہ خبریں