اہم خبریں

شوال کے چاند کی پیدائش کس وقت ہوگی؟خبر آ گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ریسرچ رویت ہلال کونسل نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ کونسل کے مطابق اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، جس کے باعث عید الفطر کے پیر 31 مارچ کو ہونے کے قومی امکانات ہیں۔

غروبِ شمس اور قمر کے درمیان فرق مختلف مقامات پر مختلف ہو گا:

  • کراچی میں 69 منٹ
  • جیوانی میں 71 منٹ
  • کوئٹہ اور لاہور میں 74 منٹ
  • گلگت بلتستان میں 78 منٹ کا فرق ہوگا

اگر آسمان صاف رہا تو عید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا، جس کے بعد عید الفطر کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے گا۔

متعلقہ خبریں